۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجة الاسلام والمسلمین عماد کاظم

حوزہ / امت واحدہ پاکستان کے وفد نے کاظمین (بغداد) میں امام موسی کاظمؑ اور امام محمد تقیؑ کے حرم مطہر سے متصل مجلس مکتبہ الجوادین کے مکتبہ کا مطالعاتی دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کے وفد نے کاظمین (بغداد) میں امام موسی کاظمؑ اور امام محمد تقیؑ کے حرم مطہر سے متصل مجلس مکتبہ الجوادین کے مکتبہ کا مطالعاتی دورہ کیا۔ سربراہ عماد کاظم اور شوریٰ رکن جلال المحمدی نے وفد سے ملاقات کی اور خصوصی گفتگو کی۔اس موقع پر امت واحدہ پاکستان کے سربراہ حجة الاسلام و المسلمین علامہ محمد امین شہیدی نے بھی گفتگو کی۔

مجلس مکتبہ الجوادین کے سربراہ حجة الاسلام والمسلمین عماد کاظم نے اپنی خصوصی گفتگو میں کہا: ہم سب اہلبیت علیہم السلام کی محبت میں یکجا اور متحد ہیں۔

انہوں نے کہا: آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی فرماتے ہیں "اہلسنت نہ صرف ہمارے بھائی ہیں بلکہ ہم میں سے ہی ہیں"۔

حجة الاسلام والمسلمین عماد کاظم نے کہا: علمائے کرام و مشائخ کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو متحد کریں۔عالمی استعمار کی یہ خواہش ہے کہ امت اسلامیہ اختلاف میں پڑے، امت میں اختلاف کو ہوا دینے والا استعمار کا مددگار سمجھاجائے گا، فقط اسلام کے لیے کام کریں۔

حجة الاسلام والمسلمین علامہ محمد امین شہیدی نے مکتبہ کے سربراہ کا بطور خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پاکستان میں خصوصی دورہ کی دعوت بھی دی۔

انہوں نے مزید کہا: پاکستان کے شیعہ سنی بھائی کی طرح رہتے ہیں اور تکفیری سازشوں کو ناکام بناتے ہیں۔ایران، عراق دورہ پر آئے ہوئے شیعہ سنی علمائے کرام کا یہ وفد اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہم باہم متحد ہیں۔ہمارے 90% مشرکات ہیں اور 10%فیصد اختلاف پر باہم اشتراک سے مفاہمت پر چل سکتے ہیں۔ اہلبیت عظام علیہم السلام کی محبت دونوں مکاتب کا مشترکہ سرمایہ ہے اور اہل بیت علیہم السلام کی محبت میں دونوں کا دل دھڑکتا ہے۔نشست کے آخر میں شہدائے اسلام کی ارواح کی بلندی کے لیے سورة الفاتحہ کی تلاوت کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .